فن و فنکار

لارنس بشنوئی گینگ کی سلمان خان کے بعد ہنی سنگھ کو قتل کی دھمکی

دہلی ( آئی پی ایس )سپر سٹار سلمان خان کے بعد بھارتی پنجابی گلوکار ہنی سنگ کو لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے قتل کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہنی سنگ کو بھی گلوکار سدھو موسے والا کے قاتل کی جانب سے قتل کی دھمکی آمیز کال موصول ہوئی ہے۔

فون کال موصول ہونے کے بعد ہنی سنگ فوری دہلی پولیس ہیڈکوارٹر پہنچے اور شکایت درج کروائی ساتھ ہی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہنی سنگھ نے کہا کہ ان کے سٹار کو لارنس بشنوئی گینگ کے گولڈی برار کی جانب سے دھمکی آمیز کال موصول ہوئی ہے۔

ہنی سنگ نے کہا کہ انہیں پہلی مرتبہ اس قسم کی دھمکی آمیز کال موصول ہوئی ہے وہ اور ان کا پورا خاندان خوفزدہ ہے اور پولیس سے سکیورٹی مانگی ہے۔

واضح رہے کہ لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے کئی مرتبہ سُپر اسٹار سلمان خان کو بھی قتل کی دھمکیاں دی جا چکی ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker