
بنگلور(آئی پی ایس )ساف فٹبال چیمپئن شپ میں پاکستان کو اپنے پہلے میچ میں روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑگیا۔
بنگلور کے سری کانتیراوا سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 0-4 سے شکست دی، ہندوستانی کپتان سنیل چھتری نے میچ میں ہیٹرک کی اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔
بھارت کی جانب سے میچ کے آغاز سے ہی پاکستان پر دباؤ بنایا گیا اور 10ویں منٹ میں پاکستانی گول کیپر ثاقب حنیف کی غلطی کا کپتان سنیل چھتری نے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے پہلا گول داغ دیا، اسی طرح دوسرا گول محض پانچ منٹ بعد سکور کیا اور برتری کو دگنا کردیا۔
ہندوستان کے اودانتا نے 81ویں منٹ میں ایک اور گول داغ دیا اور یوں پاکستان کو اپنے ابتدائی ہی میچ میں شکست کا منہ دیکھانا پڑا۔
گرین شرٹس اپنا اگلا میچ کل کویت اور 27 جون کو نیپال کے خلاف کھیلے گی۔





