کھیل

ذکاء اشرف نے ایشیاکپ کے ہائبرڈ ماڈل کو ’’ناانصافی‘‘ قرار دیدیا

اسلام آباد(آئی پی ایس ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں چیئرمین شپ کے مضبوط امیدوار ذکاء اشرف نے ایشیاکپ کے ہائبرڈ ماڈل کو ناانصافی قرار دے دیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف نے کہا کہ ہم نے پہلے دن سے ہی ہائبرڈ ماڈل کو مسترد کردیا تھا، ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) تو پورا ایونٹ یہیں ہوناچاہیے، اہم میچز باہر اور نیپال جیسی ٹیموں کے مقابلے پاکستان میں ہوں گے، ہائبرڈ ماڈل ہمارے ملک کے ساتھ ناانصافی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فی الحال طے پانے والے معاملات کی تفصیلات سے آگاہ نہیں، بطور چیئرمین ذمہ داری سنبھالنے کے بعد صورتحال کا جائزہ لوں گا، فیصلوں میں ملکی مفاد کو مقدم رکھا جائے گا۔

ذکا ءاشرف نے کہا کہ اسلام آباد میں کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر کا منصوبہ تھا جو بدقسمتی سے آگے نہ بڑھ سکا، کرکٹ ملک کو متحد کرتی ہے، ہر جگہ سے ٹیلنٹ آگے آرہا ہے، اسے بہترین مواقع فراہم کرنا ہوں گے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker