
بنگلور(آئی پی ایس ) ساف فٹبال چیمپئن شپ میں پاکستان کے خلاف میچ میں ریڈ کارڈ پانے والے ہندوستانی کوچ ایگور اسٹیمک کا بیان سامنے آگیا۔
بنگلور کے سری کانتیراوا سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 0-4 سے شکست دی تھی تاہم آن فیلڈ ماحول اس وقت گرم ہوگیا جب ہاف ٹائم سے قبل ہندوستانی کوچ ایگور اسٹیمک نے پاکستان کے عبداللہ اقبال سے گیند چھین لی، اس حرکت پر ریفری کی جانب سے بھارتی کوچ کو ریڈ کارڈ دیکھایا گیا اور میدان بدر کردیا گیا۔
اس جھگڑے کے دوران بھارت کے سندیش جھنگن اور پاکستان کے راہیس نبی کو جھگڑے میں ملوث ہونے پر یلو کارڈ بھی دیا گیا تھا۔





