بین الاقوامی

تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کا ایک اور واقعہ، ہلاکتوں کا خدشہ

سپین(آئی پی ایس ) سپین کے کینری جزیرے پر تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوبنے کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 30 سے زائد تارکین وطن کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کشتی ڈوبنے کے واقعے کی اطلاع تارکین وطن پر نظر رکھنے والی دو تنظیموں الارم فون اور واکنگ بارڈ نے دی جن کے مطابق تارکین وطن کو لے جانے والی کشتی (ڈنکی ) میں59 افراد سوار تھے جب کہ حادثے میں 30 سے زائد افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔

واکنگ بارڈر کے ترجمان ہیلینا میلینو نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں بتایا کہ سپین کے قریب کشتی حادثے میں 39 افراد ڈوب گئے۔

امدادی کارروائیوں میں تعاون کرنے والے ٹرانس یورپی نیٹ ورک الارم فون کا کہنا ہے کہ کشتی حادثے میں 35 افراد لا پتہ ہیں۔

واکنگ بارڈرز ترجمان ہیلینا میلینو کے مطابق کشتی میں سوار 60 افراد ( 6 خواتین اور ایک بچہ سمیت) 12 گھنٹے تک ریسکیو کے منتظر رہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker