اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

وزیراعظم کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات، قرض معاہدے پر تبادلہ خیال

پیرس (آئی پی ایس ) وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات کی۔

فرانس کے دورہ پر پیرس میں موجود وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات کی، ملاقات میں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جاری پروگراموں اور تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے 27 مئی کی ملاقات کا بھی تذکرہ کیا، انہوں نے ایم ڈی آئی ایم ایف کو حکومت کے معاشی ترقی اور استحکام کے لئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ ذمہ داریوں کو پورا کرنے کیلئے پر عزم ہے، امید ہے آئی ایم ایف کے مختص فنڈز جلد از جلد جاری کئے جائیں گے، آئی ایم ایف کی قسط سے پاکستان میں معاشی استحکام اور عوام کو ریلیف ملے گا۔

ملاقات میں کرسٹالینا جارجیوا نے وزیر اعظم شہباز شریف کو آئی ایم ایف کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر وفاقی وزراء شیری رحمان، ایاز صادق، عائشہ غوث پاشا، مریم اورنگزیب اور طارق فاطمی بھی موجود تھے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker