بین الاقوامی

ترکیہ میں بچے سے امام مسجد کا حسن سلوک ، ویڈیو وائرل

استنبول (آئی پی ایس) ترکیہ کے شہر استنبول کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے جس میں امام مسجد اور کمسن بچے کے درمیان محبت بھرے لمحات دیکھے گئے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرتی اس ویڈیو میں بتایا گیا کہ یہ استنبول کی ویڈیو ہے جس میں ننھا بچہ نماز کے دوران ہی امام مسجد کے پاس پہنچ گیا۔

امام مسجد جو تلاوت کررہے تھے، بچے کی طرف متوجہ ہوئے، وہ بچے سے کھیلتے رہے اور ساتھ تلاوت بھی کرتے رہے۔

وائرل ویڈیو پر صارفین کی جانب سے امام مسجد کے حسنِ سلوک کو سراہا جارہا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker