
اسلام آباد (آئی پی ایس) ای سی سی آج فارماسیوٹیکل خام مال امپورٹ پالیسی سمیت 11 نکاتی ایجنڈے پر غورکریگی۔
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) کا اجلاس آج (بدھ) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوگا جس میں حکومتی ایجنسیز کو فارماسیوٹیکل خام مال امپورٹ کرنے کیلئے امپورٹ پالیسی آرڈر میں ترامیم، کے الیکٹرک کیلئے سہ ماہی بنیادوں پر ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کیلئے نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری سمیت گیارہ نکاتی ایجنڈے پر غورکیا جائے گا۔
اجلاس میں وزارت تعلیم و پروفیشنل ٹریننگ کیلئے 56کروڑ 71 لاکھ، وفاقی ٹیکس محتسب سیکرٹریٹ ملازمین کے اخراجات کیلئے ایک کروڑ 40 لاکھ روپے، وزارت داخلہ کی سمری پر رینجرز ہیلی کاپٹر کے مرمتی کام کیلئے ایک کروڑ 92 لاکھ روپے، وزارت ہاؤسنگ کی سمری پر 50 کروڑ روپے کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹس کی منظوری دی جائے گی۔