پاکستاناہم خبریںتازہ ترینتجارت

وزیراعظم فرانس روانہ ہوگئے، ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات متوقع

اسلام آباد (آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف فرانس روانہ ہوگئے ہیں جہاں ان کی’’ نیوگلوبل فنانشل پیکٹ‘‘ کے حوالے سے 22 اور 23 جون کو پیرس میں ہونے والی سربراہی کانفرنس میں آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات بھی متوقع ہے۔

وفاقی کابینہ کے ایک رکن نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ پاکستان نے کرسٹالینا جارجیو سے کانفرنس کی سائیڈ لائن پر ملاقات کی درخواست کر رکھی ہے۔ وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب سے اس بارے میں جب پوچھا گیا تو انہوں نے اس کا کوئی جواب نہیں دیا۔

وزیراعظم شہبازشریف اس سے قبل ساڑھے چھ ارب ڈالر کے آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کی مینجنگ ڈائریکٹر پر فون سے بات چیت کے علاوہ انہیں تین خطوط بھی لکھ چکے ہیں۔

فرانس میں ہونے والی ’’ نیوگلوبل فنانشل پیکٹ‘‘ کانفرنس میں ماحولیاتی تبدیلیوں ،توانائی،صحت عامہ اور اقتصادی مشکلات کا شکار خاص طور پر قرضوں میں ڈوبے ہوئے ممالک کی بحالی پرغور کے علاوہ ان کی قلیل مدتی مشکلات پر قابو پانے میں مددکا جائزہ لیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker