بین الاقوامی

جوبائیڈن نے چینی صدر کو ڈکٹیٹر قرار دے دیا

واشنگٹن (آئی پی ایس) امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ کو ڈکٹیٹر قرار دے دیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے امریکی وزیر خارجہ ٹونی بلنکن کی چینی صدر سے ملاقات کے اگلے ہی روز یہ بیان دیا ہے جو انہوں نے کیلی فورنیا میں ہونے والی ایک فنڈریزنگ تقریب کے دوران دیا۔

امریکی وزیر خارجہ ٹونی بلنکن اور چینی صدر نے گزشتہ روز ملاقات کی تھی جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کو دور کرنا تھا۔

چینی صدر نے اس ملاقات کے بعد کہا تھا کہ بیجنگ میں اس حوالے سے پیشرفت ہوئی ہے جب کہ امریکی وزیر خارجہ نے بھی دونوں جانب سے بات چیت کے دروازے کھلے رکھنے کے اشارے د ئیے تھے۔

تاہم اب امریکی صدر کی جانب سے د ئیے گئے بیان میں انہوں نے چینی صدر کو ڈکٹیٹر قرار دیا جس پر چین نے باضابطہ کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker