تجارت

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس بڑھ گیا، سٹیٹ بینک کا انکشاف

اسلام آباد (آئی پی ایس) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے انکشاف کیا ہے کہ مئی کے مہینے میں درآمد و برآمد کا توازن پاکستان کے حق میں ہو گیا۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق مئی میں 25 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس رہا، سرپلس بڑھنے کی وجہ برآمدات میں اضافہ ہے۔

رواں مالی سال کے گیارہ مہینوں میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 15 ارب ڈالر سے زائد رہا، 11 ماہ میں درآمدات 16 ارب ڈالر کم کر کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم کیا گیا، اس سے پچھلے برس 11 ماہ میں درآمدات 64 ارب کی تھیں، اس سال 48 ارب ڈالر رہیں۔

رواں سال بیرون ملک سے آنے والی ترسیلات زر 3.6 ارب ڈالر کم ہو کر 24.84 ارب ڈالر رہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker