تجارت

آئی ایم ایف معاہدہ نہ ہوا تو پاکستانی معاشی حالات بگڑسکتے، بلوم برگ

اسلام آباد (آئی پی ایس)معروف امریکی جریدے بلوم برگ کے مطابق آئی ایم ایف کیساتھ معاہدہ نہ ہوا تو پاکستانی معاشی حالات بگڑ سکتے ہیں۔

امریکی جریدے بلوم برگ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آئی ایم ایف کیساتھ معاہدہ نہ ہوا تو حالات بگڑ سکتے ہیں جبکہ پاکستان آئی ایم ایف سے اکتوبرمیں نئے پروگرام پرمذاکرات کرسکتا ہے۔

بلوم برگ انٹیلی جنس یونٹ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کو اگر آئی ایم ایف پروگرام نہ ملاتو معاشی حالات مزید بگڑ سکتے ہیں، پاکستان آئی ایم ایف سے اکتوبرمیں نئے پروگرام پرمذاکرات کرسکتا ہے اور اس کے ساتھ ڈیفالٹ سے بچنے کیلئے دوست ملکوں سے بھی معاونت کی ضرورت ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker