فن و فنکار

شادی کے 11 سال بعد بھارتی اداکار رام چرن کے ہاں بیٹی کی پیدائش

حیدرآباد(آئی پی ایس) بھارت تیلگو فلم انڈسٹری کے اسٹار رام چرن کے ہاں شادی کے 11 سال بعد بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رام چرن کی اہلیہ اپاسنا کونی ڈٰلا نے بھارتی شہر حیدرآباد کے ایک ہسپتال میں منگل کی صبح بچی کو جنم دیا۔ بچی کی پیدائش کا اعلان ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کیا گیا۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اداکار رام چرن کی نومولود بیٹی صحت مند ہے جب کہ ان کی اہلیہ اپاسنا کی حالت بھی بہتر ہے۔ رام چرن اور اپاسنا کی شادی 2012 میں ہوئی تھی اور ان کی اس قبل کوئی اولاد نہیں تھی۔ بالی ووڈ کے شخصیات نے رام چرن کو بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد دی ہے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker