بین الاقوامی

بھارت پرقہرٹوٹ پڑا، ہسپتال اورمردہ خانے بھر گئے،170افراد ہلاک،سینکڑوں ہسپتال داخل

نئی دہلی (آئی پی ایس)بھارت میں سورج سوا نیزے پر،شدید گرمی کی لہروبال جان بن گئی،لو لگنے سے مرنے والوں کی تعداد 170 ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شدید گرمی کی لہر سے ریاست اتر پردیش میں 119 اور ریاست بہار میں 47 افراد سمیت مجموعی طور پر 170 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔اتر پردیش کے شہر بلیا میں لو لگنے والے جن لوگوں کو ہسپتال لے جایا گیا تھا ان کو عدم گنجائش کے باعث قبول نہیں کیا گیا۔

مرنے والوں کے لواحقین کو لاشیں اپنے گھروں کو لے کر جانا پڑی کیونکہ ہسپتال کے مردہ خانے بھرے پڑے ہیں۔ہسپتال مریضوں سے بھر گئے،گزشتہ تین دنوں میں اترپردیش کے ضلع بلیا میں 400 سے زائد افراد ہسپتال داخل ہوئے،جن میں زیادہ ترافراد کو سانس لینے میں دشواری اوربخار کی شکایت تھی۔دوسری جانب ریاست بہارکے دارالحکومت پٹنہ میں سکولوں کو 24 جون تک بند کردیا گیا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker