تازہ تریناہم خبریںپاکستان

اشرافیہ بھی عوام کے نشانے پر، پریشر ککر جلد پھٹنے والا ہے، شیخ رشید

راولپنڈی(آئی پی ایس) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اشرافیہ بھی عوام کے نشانے پر ہے۔

ضمیر فروشوں کی جگہ سرفروشوں کی ضرورت ہے، پریشر ککر جلد پھٹنے والا ہے۔سماجی رابطے کے ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سارے دوست ممالک سیاسی استحکام کا مشورہ دے رہے ہیں اور ہم ہر ہفتے چین سے بھیک مانگ رہے ہیں۔

نظرثانی اور اپیل میں مقابلے کا فیصلہ محفوظ ہے، ساری قوم سپریم کورٹ کے فیصلے کی منتظر ہے، کھیلنے والے چھاتی کے ساتھ تاش لگا کر کھیل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ عوام اور پاکستان کی بقاء کا ہے، 20 کلو آٹے کا تھیلا ہزار روپے کا ہے۔

نہ بجلی گیس کا بل نہ بچوں کی فیس نہ مکان کا کرایہ، نہ بزرگوں کی دوائی نہ قبر کے پیسے ہیں، انڈسٹری کارخانے بند اور روزگار نہیں ہے، اعلیٰ تعلیم یافتہ ہنر مند لوگوں کا پاکستان چھوڑنے کا یہ عالم ہے کہ ارجنٹ فیس پر بھی پاسپورٹ مہینوں تک دستیاب نہیں۔سابق وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ یونان میں ڈوبنے والوں کی لاشیں پاکستان لانے کا فی الفور انتظام کیا جائے، یورپ میں بڑی تعداد میں افسردہ لوگ 300 پاکستانیوں کی شہادت پر سڑکوں پر نکلے، معاشی ناانصافی، معاشی قتل کے خلاف احتجاج کیا، لیکن ہمارے ہاں وہی ایک سرکاری پریس ریلیز مرنے والوں کے نصیب میں تھی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker