لکی مروت(آئی پی ایس)پاکستان میں توانائی کے شعبے سے اچھی خبرسامنے آئی ہے کہ آئل اینڈ گیس فیلڈ پروجیکٹ لکی مروت مکمل ہوگیا۔
لکی مروت میں تیل اورگیس کےذخائر سے توانائی کی پیداوار شروع ہوگئی ہے، تیل اوت گیس کے ذخائر کی دریافت کوپاکستان کی جانب سے ایک تاریخی پیشرفت قراردیا گیا ہے۔آئل اینڈ گیس فیلڈ پروجیک ایک سال میں مکمل ہوا۔
اس کی تکمیل میں پاک فوج نے سکیورٹی فراہم کی۔لکی مروت گیس فیلڈ سے گیس سپلائی سوئی ناردرن کے ٹرانسمیشن سسٹم میں داخل کی جائے گی۔فیلڈ سے تقریبا ً1 کروڑ 30 لاکھ مکعب فٹ گیس نیشنل گرڈ میں شامل ہو گی۔رواں مالی سال کےاختتام تک مکمل پیداوار پر بچت176 ملین امریکی ڈالر سے تجاوزکرجائے گی۔