اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

یونان کشتی حادثہ : وہاڑی سے مرکزی ملزم انسانی سمگلر گرفتار

وہاڑی (آئی ایس پی )پولیس نے یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلر مرکزی ملزم کووہاڑی سے گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق سانحے کے مرکزی ملزم انسانی سمگلر ممتاز آرائیں کو وہاڑی سے گرفتار کیا گیا ہے، یہ بہت اہم گرفتاری ہے اور ملزم ممتاز آرائیں سے شریک ملزم اسلم کا موبائل فون بھی برآمد ہوا ہے۔

پولیس نے کہا ہےکہ ملزم سےاہم دستاویزات، موبائل ڈیٹا اور دیگر شواہد برآمد ہوئے ہیں، ملزم کو مزیدتفتیش کیلئے ایف آئی اے کے حوالے کیا جارہا ہے اور اس کی نشاندہی پر جلد ہی دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا جائے گا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ سانحے میں ملوث تمام ملزمان کی گرفتاری کیلئے ایف آئی اے سے تعاون کیا جائے گا اور یونان کشتی واقعہ میں ملوث تمام ملزمان کوجلدگرفتارکرلیں گے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker