بین الاقوامی

بھارت میں ایک اور مسلمان پر انتہا پسند جنونیوں کا بہیمانہ تشدد، ویڈیو وائرل

بھارت (آئی پی ایس)بھارت میں ایک اور مسلمان پر انتہا پسند جنونیوں کی جانب سے بہیمانہ تشدد کئے جانے کا واقعہ پیش آگیا۔ انتہاپسندوں کی جانب سے مسلمان پر تشدد کے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

افسوس ناک واقعہ بھارتی ریاست اتر پردیش (یو پی) کے ضلع بلند شہر میں پیش آیا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جنونی انتہا پسندوں کی جانب سے ساحل نامی ایک مسلمان نوجوان کے سر کے بال کاٹ کر اسے درخت سے باندھ دیا جاتا ہے۔ انتہا پسندوں کی جانب سے زبردستی ساحل نامی مسلمان نوجوان سے جے شری رام کے نعرے بھی لگوائے جاتے ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker