فن و فنکار

فضیلہ عباسی پر نیمل خاور کی سرجری کرنے کا الزام، اداکارہ کی نند کا بیان جاری

کراچی( آئی پی ایس)اداکار حمزہ علی عباسی کی بہن اور نیمل خاور خان کی نند فضیلہ عباسی نے اپنی بھابھی کے چہرے کی سرجری کرنے کی تردید کردی۔

کچھ روز قبل نیمل خاور کی کچھ ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جس میں مداحوں کا دعویٰ تھا کہ اداکارہ نے ناک کی سرجری کروالی ہے، کئی دن تک نیمل ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کرتی رہیں۔ٹوئٹر پر متعدد صارفین نے حمزہ علی عباسی کی بہن ڈرماٹولوجسٹ فضیلہ عباسی کو نشانہ بنایا ۔

صارفین نے الزام عائد کیا کہ نیمل کی سرجری ان کی نند فضیلہ نے کی ہے، جہاں اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا وہیں فضیلہ پر بھی کڑی تنقید کی گئی۔تاہم اب فضیلہ عباسی نے اس تنازع پر انسٹاگرام پر اپنا آفیشل بیان جاری کیا ہے۔

ڈاکٹر فضیلہ عباسی کے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیاڈاکٹر فضیلہ اور ان کا کلینک کسی خاص سرجری/طریقہ کار سے متعلق حال ہی میں پیدا ہونے والے تنازع سے متعلق باضابطہ طور پر دستبرداری کا اعلان کرتا ہے، انہوں نے اس قسم کی کوئی سرجری نہیں کی ۔انسٹاگرام پر جاری بیان میں لکھا گیایہ مضحکہ خیز تنقید اور قیاس آرائیاں بلا جواز اور مکمل طور پر غیر ضروری ہیں۔

اس بیان میں مزید کہا گیایہ واقعی بدقسمتی اور افسوسناک ہے کہ کس طرح بے بنیاد اور غلط مفروضے سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کی شبیہ کو داغدار کرنے اور ان کی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگیوں پر حملہ کرنے کیلئے پھیلائے جاتے ہیں ۔دوسری جانب اگر اداکارہ نیمل خاور کی بات کی جائے تو اداکارہ کی جانب سے اب تک براہ راست اس حوالے سے کسی قسم کی وضاحت پیش نہیں کی گئی۔

البتہ ان کی تصاویر پر جہاں منفی تبصروں کا سلسلہ جاری ہے وہیں متعدد مداح ان کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں۔ایک صارف نے ان کی پوسٹ پر کہاآپ خوبصورت ہیں، ان منفی باتوں سے خود کو افسردہ مت کیجیے گا، آپ قدرت کے ان نظاروں کیسات خوبصورت نظر آرہی ہیں،آپ اب بھی ویسی ہی ہیں، ہمیشہ پراعتماد اور مضبوط رہیں ۔اس تبصرے کے جواب میں نیمل خاور نے مداح کا شکریہ ادا کیا اور کہا ‘میری خواہش ہے کہ کاش آپ کی طرح اور بھی لوگ سوشل میڈیا پر مہربان رویہ اختیار کرتے ۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker