بین الاقوامی

طوفان بپر جوائے سے بھارتی گجرات میں تباہی ، سیکڑوں دیہات بجلی سے محروم

ممبئی (آئی پی ایس) سمندری طوفان بپر جوائے نے بھارتی ریاست گجرات کے ساحلی علاقوں میں تباہی مچادی جبکہ مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق اور 20سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

بپر جوائے سے گجرات کے متاثرہ علاقوں میں سیلابی صورتحال ہے، پانی سڑکوں پرموجود ہے جبکہ بجلی کے سیکڑوں کھمبےگرنے سے بجلی کانظام درہم برہم ہوچکا ہے اور 15 سو دیہات بجلی سے محروم ہیں۔متاثرہ علاقوں میں صاف پانی کی فراہمی معطل ہے ۔

تاہم7 سو سے زیادہ مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔سمندری طوفان کی تباہی کے نتیجے میں ہونے والے مختلف حادثات میں 2 افراد ہلاک، 20 سے زائد زخمی ہوئے۔ساحلی اضلاع سے لوگوں کے انخلاء کی وجہ سے زیادہ جانی نقصان نہیں ہوا۔

ساحلی اضلاع سے ایک لاکھ سے زائد افراد کا انخلاء کرا لیا گیا تھا۔بھارتی حکام نے کہا ہے کہ شمالی علاقوں میں آج بھی بارشوں کی پیشگوئی ہے۔واضح رہے کہ سمندری طوفان بپر جوائے جمعرات کی رات بھارتی گجرات سے ٹکرایا تھا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker