بین الاقوامی

بھارت میں نومولود بچی کا نام بپرجوائے رکھ دیا گیا

ممبئی (آئی پی ایس)بھارت سمندری طوفان کے ٹکرانے کے بعد گجراتی فیملی نے اپنی نومولود بچی کا نام بپر جوائے رکھ دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان بپرجوائے کے پیش نظر بھارتی ریاست گجرات کے مختلف اضلاع سے لوگوں کو نکال کر محفوظ مقامات اور عارضی پناگاہوں میں منتقل کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق کچھ کے ضلع میں قائم کی جانے والی جاکھاؤ پناہ گاہ میں مقیم گجراتی فیملی نے اپنی ایک ماہ کی نومولود کا نام بپر جوائے رکھ دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے قبل بھی مختلف گلاب، تتلی اور فنی نامی سمندری طوفان آئے ہیں جن کے نام پر بھی والدین نے اپنے نومولود کے نام رکھے ہیں اور اب نومولود بپرجوائے کو بھی انہی بچوں میں شامل کیا جارہا ہے۔

اس نام کو عالمی موسمیاتی ادارے کی جانب سے 2020 میں منظور کیا گیا تھا اور سمندری طوفان کے نام اس لیے رکھے جاتے ہیں تاکہ ایک مخصوص نام کے ذریعے ان کے حوالے معلومات فراہم کی جاسکے اور ر یکارڈ میں رکھا جاسکے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker