بین الاقوامی

برازیل میں طوفان سے تباہی :11 افرادہلاک ،25 لاپتہ

ساؤ پالو(آئی پی ایس)برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سول میں طاقتور طوفان نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 25 افراد لاپتہ ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل میں آنے والے طوفان کے باعث ریو گرانڈے ڈو سل میں تیز بارشیں ہوئیں اور سیلابی ریلہ رہائشی علاقے میں داخل ہوگیا جس نے اپنے راستے میں آنے والی ہر شے کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔

برازیل میں طوفان سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا قصبہ کارا تھا جس کی آبادی 8000 نفوس پر مشتمل ہے۔ اس قبضے میں ہر طرف تباہی کے مناظر ہیں۔ طوفان اور سیلاب سے متاثرہ آبادی کو محفوظ مقام پر مقام کردیا گیا۔

2 ہزار 400 ریلیف کیمپس قائم کئے گئے ہیں۔ کئی علاقوں سے لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات کی خبریں بھی موصول ہوئی ہیں۔امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker