بین الاقوامی

برطانیہ میں جنسی ہراسگی اور کوکین کے استعمال پر رکن پارلیمنٹ مستعفی

لندن (آئی پی ایس) برطانیہ کے رکن اسمبلی ڈیوڈ واربرٹن نے خواتین ارکان اسمبلی کو جنسی طور پر ہراساں کرنے اور کوکین کے بے دریغ استعمال کے الزامات سامنے آنے پر پارلیمنٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا۔

برطانوی اخبار کے مطابق کنزرویٹو جماعت کے رکنِ پارلیمنٹ ڈیوڈ وار برٹن نے اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا تاہم انھوں نے الزام عائد کیا کہ صفائی پیش کرنے کیلئے انہیں شفاف ٹرائل کا موقع نہیں دیا گیا۔

برطانوی پارلیمنٹ کے ممبر ڈیوڈ واربرٹن پر 2 خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام تھا۔ اس کے علاوہ اُن پر کوکین کے استعمال کا بھی الزام بھی تھا۔ٹرائل کے دوران رکن اسمبلی ڈیوڈ وار برٹن نے کوکین کے استعمال کے الزام کو تسلیم کیا لیکن ا نہوں نے کسی خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام کو لغو اور بے بنیاد قرار دیا۔تاہم ٹرائل میں ان کیخلاف جنسی ہراسگی کے الزامات ثابت ہوگئے تھے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker