تجارت

پاکستان نے بحری کارگو اور آئل ٹینکر جہازوں میں استعمال ہونے والا فیول تیار کر لیا

کراچی (آئی پی ایس) پاکستان کی بڑی ریفائنری نے بحری کارگو اور آئل ٹینکر جہازوں میں استعمال ہونے والا فیول تیارکرلیا۔ذرائع کے مطابق بحری کارگو اور آئل ٹینکر جہازوں میں استعمال ہونے والا انتہائی کم مقدار کا سلفر فیول ہے۔

اوراس کی پی این ایس سی کے جہازوں کو فراہمی بھی شروع ہو گئی۔مقامی طور پر فیول کی فراہمی سے صرف پی این ایس سی کو سالانہ ایک کروڑ 10 لاکھ ڈالر زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔ پی این ایس سی ذرائع کے مطابق مقامی ریفائنری کو فیول کی ادائیگی روپوں میں کی جا رہی ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker