تجارت

پاکستان کو رعایتی نرخوں پر تیل نہیں دیا، روس

ماسکو (آئی پی ایس)روس نے کہاہے کہ پاکستان کو تیل کی خریداری میں کوئی خصوصی رعایت نہیں دی۔ایک امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس نے کہا ہے کہ اس نے پاکستان کو تیل برآمد کرنا شروع کردیا ہے اور اس کی مد میں چینی کرنسی یوآن کو بطور ادائیگی قبول کرنے پر رضا مندی ظاہر کی۔

روس کے سرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ سینٹ پیٹرز برگ میں عالمی اقتصادی کانفرنس کی سائڈ لائن پر صحافیوں سے گفتگو میں ملک کے وزیر توانائی نکولے شولگینوف نے کہا کہ پاکستان کو تیل کی ترسیل شروع ہوگئی ہے۔

ان کے اس بیان نے پاکستانی حکام کے ان دعوؤں پر سوال اٹھا دئیے ہیں جن میں کہا گیا تھا کہ رواں سال کے اوائل میں دونوں ممالک کے درمیان ہو نیوالےمعاہدے کے تحت ماسکو نے اسلام آباد کو رعایتی قیمت پر تیل دینے پر اتفاق کیا ہے۔روسی وزیرِ توانائی سے جب پاکستان کیساتھ چینی کرنسی میں تجارت سے متعلق سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا ہم نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ادائیگی دوست ممالک کی کرنسیوں میں کی جائے گی۔انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ بارٹر سپلائی کے معاملے پر بھی بات چیت ہوئی لیکن اس ضمن میں اب تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker