صحت

ڈارک چاکلیٹ صحت کے لئے انتہائی مفید قرار

کولوراڈو (آئی پی ایس)متعدد مفید عناصر سے بھرپور چاکلیٹ، بالخصوص ڈارک چاکلیٹ، اپنے اندر ہماری صحت کیلئے بہت سے فوائد رکھتی ہے۔

اگر سستی محسوس ہو رہی ہے تو ڈارک چاکلیٹ میں موجود فائبر آپ کی سستی دور کر سکتے ہیں۔ بہتر نیند چاہتے ہیں تو میگنیشیئم سے بھرپور ڈارک چاکلیٹ آپ کی مدد کرسکتی ہے۔ تپتی دھوپ میں باہر گھومنا ہوتا ہے تو ڈارک چاکلیٹ میں موجود فلیونول آپ کی جِلد کو الٹرا وائلٹ شعاعوں سے بچنے میں مدد دے سکتے ہیں۔

یہ فلیونول خون کی گردش کو بھی بہتر کر سکتے ہیں۔حال ہی میں کی جانے والی ایک تحقیق میں یہ بات معلوم ہوئی کہ وہ افراد جنہوں نے تین ہفتوں تک ڈارک چاکلیٹ (85 فی صد کاکاؤ پر مشتمل) کھائی ان پر کنٹرول گروپ کی نسبت کم منفی اثرات مرتب ہوئے تھے۔تاہم، 70 فی صد کاکاؤ پر مشتمل چاکلیٹ کھانے والے افراد پر ویسے اثرات مرتب نہیں ہوئے، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ کاکاؤ کی مقدار کوئی کردار ادا کر سکتی ہے۔

لہٰذا اگر کسی کو اپنا مزاج بہتر کرنا ہے تو وہ دودھ سے بنی چاکلیٹ کھانے کے بجائے ڈارک چاکلیٹ کا انتخاب کرے۔ڈارک چاکلیٹ میں موجود فلیونول اینٹی آکسیڈنٹ بھی ہوتے ہیں جو کارڈیو ویسکیولر مرض سے بچنے میں مدد دے سکتے ہیں۔لیکن ہر چیز کی طرح ڈارک چاکلیٹ کا بھی اعتدال کیساتھ استعمال ضروری ہے۔ چاکلیٹ حراروں سے بھرپور ہوتی ہے جو وقت کیساتھ وزن میں اضافے کا سبب بن سکتی ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker