صحت

وفاقی وزارت صحت میں پیشہ ور ماہرین پر مشتمل ہیلتھ ٹاسک فورس کی تشکیل

اسلام آباد (آئی پی ایس) وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کی ہدایت پر پیشہ ور ماہرین پر مشتمل ہیلتھ ٹاسک فورس تشکیل دے دی گئی ہے۔ ڈاکٹر سید علی فرحان رازی چیئرمین ٹاسک فورس تعینات کردیا گیا۔

ترجمان وزارت صحت نے کہا ہے کہ ٹاسک فورس 12 اراکین پر مشتمل ہے جس میں طبی شعبہ کے ماہرین پنجاب، سندھ، کے پی کے بلوچستان، جی بی اے جے کے اور آئی سی ٹی کی نمائندگی کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر صحت کی ہدایت پر ہیلتھ ٹاسک فورس کا پہلا اجلاس منعقد ہوا جس میں سمندری طوفان بِپرجوئے کا بھی جائزہ لیا گیا۔ترجمان وزارت صحت نے کہا ہے کہ اجلاس کے دوران ڈاکٹر سبینا درانی نے این ای او سی اجلاسوں کے بارے میں بریف کیا۔

محکمہ صحت سندھ کی طرف سے اٹھائے جانے والے تمام اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ وفاقی حکومت محکمہ صحت سندھ کی درخواست پر ہر طرح کا تعاون فراہم کرے گی ۔ٹاسک فورس میں ارکان کی جانب سے سفارشات اور تجاویز مرتب کی گئیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker