بین الاقوامی

یوگنڈا ، باغیوں کا سکول پر حملہ، 25 افراد ہلاک، متعدد اغواء

یوگنڈا (آئی پی ایس)یوگنڈا میں میں سرحد کے پاس قائم سکول پر حملے میں 25 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کےمطابق پولیس نے کہاہےکہ یوگنڈا میں ڈیموکریٹک ری پبلک آف کانگو کی سرحد کے پاس قائم سکول پر باغیوں نے حملہ کیا ہے۔

نتیجے میں 25 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ کچھ لوگوں کو اغواء کئے جانے کا بھی خدشہ ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یوگنڈا کے ایک گروپ الائیڈ ڈیموکریٹک فورس کے ممبران نے کہاکہ سکول پر حملے میں داعش کے ملوث ہونے کا خدشہ ہے جبکہ حملہ آوروں نے عمارت کو آگ لگادی اور کھانے پینے کا سامان لوٹ لیا۔

پولیس کے مطابق جس سکول پرحملہ کیا گیا وہ نجی سکول ہے جس ڈی آر سی بارڈر سے 1.2 میل کے فاصلے پر موجود ہے۔پولیس نے کہا ہےکہ حملے کے بعد سکول کے اندر سے 25 لاشوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ سکول سے نکالے جانے والے دیگر 8 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس کےمطابق اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہےکہ حملے میں مرنے والوں میں کتنے طلبہ شامل ہیں۔یوگنڈا کی وزارت دفاع کے ترجمان کا کہنا ہےکہ مغویوں کو بازیاب کرانے کیلئے فورسز کی جانب سے حملہ آوروں کا پیچھا کیا جارہا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker