بین الاقوامی

جاپان میں جنسی زیادتی کے متاثرین کے تحفظ کیلئے قانون میں ترمیم

ٹوکیو (آئی پی ایس)جاپان میں جنسی زیادتی کے متاثرین کے تحفظ اور ملزمان کی سزاؤں کے حوالے سے قانون میں ترمیم کردی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ترمیم کے ذریعے جنسی زیادتی کرنے والوں کو سخت سزا اور متاثرین کو تحفظ فراہم کیا جائےگا۔جاپان کی پارلیمنٹ نے جنسی زیادتی سے متعلق قانون میں ترمیم کرتے ہوئے جرم کی نئی تشریح بھی کی ہے۔

نئے قانون کے مطابق جاپان میں بغیر رضامندی جنسی عمل کو ریپ کا جرم قرار دیا گیا ہے اور جنسی عمل میں رضامندی کے لئےعمر کی قانونی حد 13 سال سے بڑھا کر 16 سال کر دی گئی ہے۔خیال رہے کہ جاپان میں جنسی عمل کے لئے رضامندی کی عمر 1907 کے بعد پہلی بار تبدیل کی گئی ہے۔جاپانی میڈیا کے مطابق قانون میں ترمیم سے خواتین اور بچوں کی حفاظت اور ملزمان کو سخت سزا ملنے کو یقینی بنایا جا ئے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker