تجارت

اسلامک ڈویلپمنٹ بینک پاکستان کو 600 ملین ڈالرز دے گا

اسلام آباد (آئی پی ایس)اسلامک ڈویلپمنٹ بینک (آئی ڈی بی) پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کیلئے 600 ملین ڈالرز کے پروجیکٹ فنانسنگ کی منظوری دینے کیلئے تیار ہے۔

جس میں سے خیبرپختونخوا میں چشمہ رائٹ بینک کینال کیلئے مالی اعانت فراہم کی جائے گی۔اعلیٰ سرکاری ذرائع نے صحافیوں کے ایک منتخب گروپ کو تصدیق کی کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کیلئے مختلف کثیرالجہتی اور دو طرفہ عطیہ دہندگان کی جانب سے پیشگی مرحلے پر 4 ارب ڈالرز کے قرضے ہیں۔

اور آئندہ مالی سال میں مختلف منصوبوں کو ادائیگی شروع کر دی جائے گی۔عہدیدار نے کہا کہ عالمی بینک نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے منصوبوں کیلئے 1.7 ارب ڈالرز کی منظوری دی جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک 600 ملین ڈالرز قرض فراہم کررہا ہے۔پاکستان کثیر جہتی اور دو طرفہ قرض دہندگان سے کُل 2.7 ارب ڈالرز کی توقع کر رہا ہے۔ 2.7 ارب ڈالرز کے علاوہ آئی ڈی بی سے مزید 600 ملین ڈالر کا قرضہ ہے۔

عہدیدار کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر 4 ارب ڈالرز کے قرضوں کی ادائیگی ہے جو پیشگی مرحلے میں ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker