کھیل

شاہین آفریدی کو ٹیسٹ میچوں میں وکٹوں کی سنچری کیلئے ایک وکٹ درکار

اسلام آباد (آئی پی ایس)اسلام آباد(آئی پی ایس)دورہ سری لنکا کے لئے پاکستان کے سولہ رکنی ٹیسٹ سکواڈ میں فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی بھی واپسی ہوئی ہے۔

پاکستانی ٹیم سری لنکا کیخلاف دو ٹیسٹ میچ کھیلے گی، یہ ٹیسٹ میچز شاہین آفریدی کے لئے اہمیت کے حامل ہیں کیونکہ انہیں ٹیسٹ وکٹوں کی سنچری کرنے کے لئے صرف ایک وکٹ درکار ہے۔

واضح رہے کہ شاہین آفریدی کے 3 دسمبر 2018 کو ٹیسٹ ڈیبیو کے بعد سے کوئی بھی پاکستانی باؤلر ان سے زیادہ وکٹیں حاصل نہیں کر سکا ہے۔قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے ٹیسٹ سکواڈ میں واپسی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker