علاقائی

عوام میں پولیس کا امیج بہتر بنانے کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں:ڈی پی او وہاڑی

وہاڑی( نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عیسی خان سکھیرا نے کہا ہے کہ عوام میں پولیس کا ایمج بہتر بنانے تحفظ کے احساس کو فروغ دینے کے لیے موثر اقدامات،سنگین و عام نوعیت کے تمام مقدمات کا اندراج یقینی بنا کر ایس ایچ اوز کی کارکردگی پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے ڈاکوں کی بڑی تعداد کیفر کردار کو پہنچ چکی اب منشیات فروشوں کی باری ہے ان کے خلاف جہاد کا اعلان کرتے ہوے یقین دلاتا ہوں کہ کوئی کتنا ہی بااثر ہوا نشان عبرت بنادیا جائے گا عوام کے ٹیکسز سے کاسٹ آف انویسٹی گیشن کی مد میں 38 تفتیشی افسران کو 46 لاکھ 73 ہزار روپے دینے کے بعد گاڑی پٹرول اور ریڈ کی مد میں کسی قسم کی وصولی برداشت نہیں کی جائے گی آئی جی پنجاب کی طرف سے فورس کے تمام شعبوں کو بڑی تعداد میں پرموشنز لاکھوں کے کیش پرائز اور سینکڑوں سرٹیفکیٹس کے بعد بھی کرپشن کرنے والوں کو ہتھکڑیاں لگائی جائیں گی وہ سماج دشمن عناصر سے 8 کروڑ 53 لاکھ روپے مالیت کا برآمد شدہ قیمتی سامان مدعیان کے حوالے کرنے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے

ڈی پی او نے مزید بتایا کہ وہاڑی پولیس کی بہترین حکمت عملی سے 8 اندھے قتل ٹریس پولیس مقابلوں میں 19 سفاک ڈاکو ہلاک جبکہ تین زخمی ہوے ڈاکوں کے 24 گینگز 79 ممبران گرفتار کرکے 2 کروڑ 28 لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری کی ناجائز اسلحہ رکھنے والے 276 ملزمان ایک ہزار ایک مجرمان اشتہاری جن میں 90 اے کیٹیگری کے شامل تھے پکڑے گئے 352 منشیات فروش گرفتار کرکے 160 کلو چرس 9 ہزار 3 سو لیٹر اور 22 کلو افیون برآمد کی انہوں نے بتایا کہ ضلع میں موجود 6 ہزار اشتہاریوں کی فوری گرفتاری کے لیے ایس ایچ اوز کی سربراہی سپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر پناہ دینے والوں کے خلاف بھی کاروائی کریں گیں پولیس کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے ضلع بھر میں سی آئی اے کو فعال کرکے وہاں تعینات پولیس افسران کو کھل کر کام کرنے اور کارکردگی دکھانے کے موقع دیا جائے گا تاکہ اچھی کارکردگی پر نئے ایس ایچ اوز لگائے جاسکیں

ایم پی اے میاں محمد ثاقب خورشید نے اپنے خطاب میں پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوے منشیات فروشوں کے خلاف جہاد اور منشیات کے عادی نوجوانوں کے علاج و معالجہ اور مفید شہری بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر اور ہیلتھ افسران سے مشاورت کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی میں سپیشل وارڈ بنوانے کا وعدہ کیا آخر میں صدور بار مہر لیاقت سنپال ہمایوں شکیل چیمہ مشتاق گنب مرکزی انجمن تاجران کے ضلعی و تحصیل عہدیداروں ارشاد حسین بھٹی شیخ محمد سلیم صغیر انور رامے کے ہمراہ ڈی پی او نے 113 موٹر سائیکلیں 22 راس گائیں 29 راس بھینسیں دو کاریں دو رکشے ایک ٹرک ایک ویگو ڈالا چھ تولہ سونا سمیت دوسرا برآمد شدہ سامان مالکان کے حوالے کیا تقریب میں سابق صوبائی وزیر نعیم خان بھابھہ اور یوتھ کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر شاہ زیب بھابھہ معروف صنعتکاروں شیخ شہزاد مبین اور صفدر علی گوجر نے بھی شرکت کی# *کیپشن *وہاڑی ڈی پی او محمد عیسی خان کاسٹ آف انویسٹی گیشن کا چیک چیک دیتے ہوے #

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker