
کولمبو (آئی پی ایس)1996 میں سری لنکا کو ورلڈکپ جتوانے والے کرکٹر ارجنا رانا ٹنگا نے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کو عظیم خاتون شخصیت قرار دیدیا۔
وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان مزاری نے سری لنکن سپورٹس منسٹر اور سپورٹس کونسل کے سربراہ سابق کپتان ارجنا رانا ٹنگا سے کولمبو میں ملاقات کی، اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کرکٹ سے محبت کر نیوالا ملک ہے۔
کرکٹ کے علاوہ بھی سری لنکا کے ساتھ تعلقات مزید مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔اس موقع پر سابق سری لنکن کپتان ارجنا رانا ٹنگا نے پاکستان میں 1996 ورلڈکپ کی یادوں کوتازہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ دن نہیں بھولتا جب بینظیر بھٹو نے کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی دی، وہ ایک ایک عظیم خاتون شخصیت تھیں۔
سری لنکن سپورٹس منسٹر ارجنا رانا ٹنگے نے احسان مزاری سے بلاول بھٹو سے متعلق بھی دریافت کیا، سری لنکا سپورٹس حکام نے پاکستان کی جانب سے سپورٹس ڈویلپمنٹ کیلئے 52 ملین مختص کرنے پر پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا۔