
ہرارے (خصوصی رپورٹ) یواے ای میں ٹی 10 کے 6 کامیاب ایڈیشن کے بعد اب ٹی 10 ٹورنامنٹ عالمی سطح پر پھیلا رہا ہے اس ضمن براعظم افریقہ کے ملک زمبابوے میں پہلا زیم ایفرو ٹی 10 کے پہلے ایڈیشن کا آغاز 20 جولائی سے ہورہا ہے جس کا فائنل 29 جولائی کو کھیلا جائے گا ۔ اس ٹورنامنٹ کا انعقاد زمبابوے کرکٹ کررہا ہے جسے یواے ای میں ٹی 10 لیگ کرانے والے ٹی 10 گلوبل سپورٹس کا تعاون حاصل ہے۔ زمبابوے میں اپنی نوعیت کا پہلا ٹورنامنٹ ہے جس میں دنیا کے بہترین کرکٹر ایکشن میں نظر آئیں گے۔ کھلاڑیوں کی نیلامی اور میچز کے شیڈول کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
اس موقع پر زمبابوے کرکٹ کے ایم ڈی گیومور مکونی نے کہا کہ زیم ایفرو10 فرنچائز پر مشتمل کرکٹ ٹورنامنٹ زمبابوے میں کی تاریخ کا ایک لمحہ ہوگا اور مجھے اس وابستگی پر فخر ہے۔ ٹی 10 گلوبل اسپورٹس کے بانی اور چیئرمین نواب شجیع الملک نے کہاکہ ہم کھیل کو وسعت دے رہے ہیں اور زمبابوے کے ساتھ وابستگی ہماری داستان کا ایک اہم باب ہے۔