کراچی (آئی پی ایس)پاکستان شوبز کی اداکارہ و میزبان متھیرا نے خوفناک حادثے کا شکار ہونے کا انکشاف کر دیا۔ حالیہ انٹرویو کے دوران اداکارہ و میزبان متھیرا نے انکشاف کیا ہے کہ وہ گزشتہ برس ایک خوفناک حادثے کا شکار ہوئی تھیں۔
متھیرا نے کہا کہ ان کا ایکسیڈنٹ ہوا جس کے باعث ان کا بازو فریکچر ہوگیا اور جبڑا بھی تیڑھا ہوگیا تھا۔متھیرا نے مزید کہا کہ وہ ایک سال تک طبی پیچیدگیوں کا شکار رہیں اور چلنے پھرنے سے بھی قاصر تھیں۔ حادثے سے ان کے گردے بھی متاثر ہوئے تھے جنہیں ٹھیک ہونے میں کافی وقت لگا اس دوران وہ جم بھی نہیں جا سکیں اور مستقل بیٹھے رہنے کی وجہ سے میرے وزن میں بھی اضافہ ہوا۔