تجارت

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 سے 10 روپے فی لٹر تک کمی کا امکان

لاہور (آئی پی ایس)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پانچ سے 10 روپے فی لٹر تک کمی کا امکان ہے جس کے لئے اوگرا نے سمری حکومت کو بھجوا دی ہے۔

ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 5 سے 10 فی لٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے، ڈیزل کی قیمت میں بھی 10 روپے فی لٹر تک کمی کی جا سکتی ہے۔

گزشتہ 14 دنوں میں برنٹ آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت زیادہ سے زیادہ 76.95 ڈالر فی بیرل تک رہی ہے، گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی کمی کی جارہی ہے۔ذرائع نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ اوگرا سفارشات پر وزیر اعظم سے مشاورت کریں گے ۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ آج کیا جائے گا، آئندہ 15 دن کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد ہوگا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker