اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

میئر کراچی کیلئے مقابلہ، پی پی کا مرتضیٰ وہاب کو مطلوبہ 173 ووٹ ملنے کا دعویٰ

کراچی (آئی پی ایس) کراچی کے میئر کیلئے انتخاب کا عمل جاری ہے جس میں پی پی نے اپنے امیدوار مرتضیٰ وہاب کو 173 ووٹ ملنے کا دعویٰ کیا ہے۔

میئر کراچی کے لیے پیپلزپارٹی کے مرتضیٰ وہاب اور جماعت اسلامی کے حافظ نعیم کے درمیان مقابلہ ہوا۔کراچی کے آرٹس کونسل آڈیٹوریم کوپولنگ اسٹیشن قرار دیا جہاں تقریباً 303 منتخب افراد موجود تھے۔

میئر کراچی کیلئے پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار مرتضیٰ وہاب کے لیے ووٹنگ مکمل ہوئی جس کے بعد جماعت اسلامی کے امیدوارحافظ نعیم الرحمان کیلئے ووٹنگ کرائی گئی۔ذرائع کا کہناہے کہ میئر کراچی کے لیے پیپلزپارٹی کے امیدوار مرتضیٰ وہاب کو مطلوبہ 173 ووٹ مل گئے ہیں۔

میئر کراچی کی ووٹنگ کیلئے پی ٹی آئی کے 30 منحرف اراکین نے ووٹ کاسٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور وہ پولنگ اسٹیشن نہیں پہنچے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker