پاکستان

محمود مولوی دوبارہ کس سیاسی جماعت میں شامل ہونگے؟فیصلہ جلدمتوقع

کراچی (آئی پی ایس) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رکن قومی اسمبلی اور وزیراعظم عمران خان کے سابق مشیر برائے بحری امور محمود مولوی نے دعویٰ کیا ہےکہ انہیں استحکام پاکستان پارٹی سمیت پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے بھی شمولیت کی دعوت دی ہے۔

ایک بیان میں محمود مولوی کا کہنا تھا کہ استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ پیریا منگل کوکروں گا۔محمود مولوی کا کہنا تھا کہ آفر دیکھ کر فیصلہ کروں گا کہ سیاسی جماعت میں شمولیت کی پیشکش قبول کرنی ہے یا نہیں۔

خیال رہےکہ محمود مولوی رواں سال فروری میں کراچی سے قومی اسمبلی نشست این اے 245 پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے، وہ سینئرنائب صدر پی ٹی آئی کراچی بھی رہے ہیں۔ انہوں نےگزشتہ ماہ 16 مئی کو تحریک انصاف چھوڑنے اور قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہونےکا اعلان کیا تھا.

وہ 9 مئی کو پی ٹی آئی کے پرتشدد احتجاج کے بعد پارٹی چھوڑنے والے تحریک انصاف کے پہلے رہنما تھا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker