
اسلام آباد (آئی پی ایس) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا ہے کہ کراچی طوفان کی زد میں براہ راست نہیں آیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل میں گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ کوشش ہے کہ طوفان سے متعلق مصدقہ معلومات دی جائیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی طوفان کی زد میں براہ راست نہیں آیا ہے جب کہ جو علاقے طوفان کے زیر اثر ہیں وہاں سے متاثرین کی منتقلی کا عمل چار راتیں اور چار دن جاری رہا۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ابھی کراچی ائیرپورٹ پر فلائٹس روکنے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں۔ انہوں نے عوام سے فی الحال سمندر پر نہ جانے کی اپیل کی۔





