
ٹھٹہ (آئی پی ایس)سمندری طوفان بپر جوائے کے پیش نظر کیٹی بندر شہر سے شہریوں کا انخلاء مکمل کرلیا گیا ہے۔سمندری طوفان کے آج پاکستان میں داخل ہونے کا امکان ہے۔
جو کیٹی بندر سے ٹکرائے گا۔کیٹی بندرمیں موسلادھابارش کا سلسلہ جاری ہے،تیز ہواؤں سے دکانوں کی چادریں اڑگئیں اور کھمبے گرگئے۔کیٹی بندر اور اس کےاطراف لہریں 8 سے12 فٹ بلند ہوسکتی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کےدوران کیٹی بندر اور اس کےاطراف لہریں 8 سے12 فٹ بلند ہوسکتی ہیں۔
طوفان کراچی سے 247 کلومیٹر اور کیٹی بندر سے 181 کلو میٹر دور رہ گیا ہے جس کے پیش نظر ساحلی علاقوں سے 73 ہزار سے زیادہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے لیکن ہدایات کے باوجود بعض افراد اب بھی ساحلی علاقوں میں موجود ہیں۔
اور انہوں نے گھر بار چھوڑنے سے انکار کردیا ہے۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق کیٹی بندر اورگرد و نواح میں 12 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقام پرمنتقل کیا کیا گیا ہے، شہر سے لوگوں کا انخلاء مکمل کرلیا گیا ہے۔





