بین الاقوامی

مغربی ممالک کا یوکرین کو اسلحہ فراہمی روکنا تنازع کا واحد حل ہے ،پیوٹن

ماسکو(آئی پی ایس)روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ یوکرین تنازع ختم کرنے کا واحد راستہ یہ ہے کہ مغربی ممالک یوکرین کو اسلحہ فراہمی روک دیں۔

ایک بیان میں روسی صدر نے یوکرین سے جنگ کا حل بتاتے ہوئےکہا کہ مغرب یوکرین میں روس کو شکست دینے کی کوشش کر رہا ہے، یوکرین تنازع ختم کرنےکا واحد راستہ یہ ہےکہ مغربی ممالک یوکرین کو اسلحہ فراہمی روک دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بحیرہ اسود کے اناج معاہدے سے نکلنے پر غور کر رہے ہیں۔دوسری جانب امریکا نے روس سے خوراک کی فراہمی کے خطرات ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس حوالے سے وائٹ ہاؤس کا کہنا ہےکہ روس دنیا کو خوراک کی فراہمی روکنے سے متعلق دھمکیاں دینا بند کرے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker