اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان نے اس ماہ کے اندر اپنی ری فنانسنگ کو محفوظ بنانے کیلیے 1 ارب ڈالر کا چینی قرض پیشگی ادا کر دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے بجٹ کے اعدادوشمار کے قابل عمل ہونے پر سوالات اٹھائے ہیں۔
خاص طور پر ایف بی آر کے نان ٹیکس ریونیو اور ٹیکس وصولی کے ہدف پر جبکہ سود کی ادائیگی کیلئے مختص7.3ٹریلین روپے پر بھی اعتراض تھا۔ سٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ کے ذرائع نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ ملک نے پیر کو چائنا ڈیویلپمنٹ بینک (سی ڈی بی) کا ایک ارب ڈالر کا قرض ادا کیا۔
قرض 29 جون کو واجب الادا تھا تاہم وفاقی حکومت نے 30 جون کو ختم ہونے والے رواں مالی سال کے اندر قرض دوبارہ حاصل کرنے کیلئے پیشگی ادائیگی کا فیصلہ کیا۔