بین الاقوامی

بھارتی حکومت نے ٹوئٹر بند کرنے کی دھمکی دی تھی ، جیک ڈورسی کا انکشاف

ٹوئٹر کے شریک بانی جیک ڈورسی نے انکشاف کیا ہے بھارتی حکومت نے ٹوئٹر کو بند کرنے کی دھمکی دی تھی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو میں جیک ڈورسی نے کہا کہ بھارتی حکومت نے اپنے بنائے گئے قوانین کی پاسداری نہ کرنے کی صورت میں ٹوئٹر کو بند کرنے کی دھمکی دی تھی۔2021 میں ٹوئٹر کے سی ای او کا عہدہ چھوڑنے والے جیک ڈورسی نے کہا کہ بھارتی حکومت نے دھمکی دی تھی کہ اگر قوانین کی پاسداری نہ کی گئی تو ٹوئٹر کو بھارت میں بند کردیا جائے گا اور ملازمین کے گھروں پر چھاپے مارے جائیں گے۔جیک ڈورسی نے کہا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے یہ دھمکی 2020 اور 2021 میں بھارت میں کسانوں کے احتجاج کے دوران دی گئی تھی۔ دوسری جانب بھارتی حکومت نے جیک کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے اسے جھوٹ قرار دیا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker