اسلام آباد (آئی پی ایس )ملک کے وسطی اور شمالی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے ۔زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد اور گردو نواح ،مری،لاہور، گوجرانوالا، جہلم، حافظ آباد، چیچہ وطنی، سیالکوٹ، منڈی بہاؤالدین، شکر گڑھ، ظفروال، سیالکوٹ خیبرپختونخوا ، اور اطراف کے علاقوں میں بھی محسوس کئے گئے۔خیبرپختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے سوات، صوابی اور گردونواح میں محسوس کئیگئے۔آزادکشمیر میں مظفرآباد، دھیرکوٹ، سماہنی، باغ ، وادی نیلم اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی، زلزلے کا مرکز مشرقی کشمیر تھا، زلزلہ 1 بجکر 4 منٹ پر آیا۔یورپی زلزلہ پیمامرکز کا کہنا ہے کہ زلزلیکامرکزبھارت میں پٹھان کوٹ سے 99 کلومیٹر دور تھا۔زلزلے کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے خوفزدہ ہوکر گھروں اور دفا تر سے باہر نکل آئے۔ نئی دہلی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ،بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ زلز لے کے جھٹکے بھارت کے شمالی علاقوں میں بھی محسوس کئے گئے۔
Related Articles
ڈی ایٹ کانفرنس:پاکستان سمیت مختلف ممالک کا مشرق وسطی میں بحران کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے مزید ٹھوس اقدامات کا مطالبہ
جمعہ, 20 دسمبر, 2024
چین اور پاکستان کا دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان قریبی رابطے اور اہم اتفاق رائے پر زور
منگل, 17 دسمبر, 2024