فن و فنکار

حریم شاہ نازیبا ویڈیو لیک کیس ، صندل خٹک 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

اسلام آباد (آئی پی ایس )ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ویڈیو لیک کرنے کے الزام تحت گرفتار صندل خٹک کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے نے ٹک ٹاکر صندل خٹک کو سنئیر سول جج محمد شبیر بھٹی کی عدالت میں پیش کیا۔ جہاں ایف آئی اے نے تفتیش کے لیے صندل خٹک کے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر دی۔
ایف آئی کا کہنا تھا کہ اس مقدمے میں دوسری خاتون عائشہ ناز کو بھی شاملِ تفتیش کرنا ہے عدالت صندل خٹک کو جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کرے۔صندل خٹک کے وکلا نے جسمانی ریمانڈ کی مخالف کرتے ہوئے مقف اپنایا کہ موبائل فون تفتیشی افسر کو دے چکے ہیں جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں۔ عدالت نے ایف آئی اے کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے صندل خٹک کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور کرلیا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker