اہم خبریںپاکستان

سیاستدانوں سے بات سیاستدان اور جمہوری شخص کرتا ہے، وزیراطلاعات

اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سیاستدانوں سے بات سیاستدان اور جمہوری شخص کرتا ہے، ایک شخص کے دماغ میں نہ آئین کی گنجائش ہے، نہ قانون کی، نہ انسانیت اور نہ ہی اخلاقیات کی، صرف تکبر، انا، ضد اور مکاری بھری ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ‏9 مئی کو فوجی تنصیبات، شہداء کی یادگاروں پر حملہ بھی اس لئے کرایا تھا کیوں کہ "وہ” مان نہیں رہے؟ "سیاسی ابوالہول” (Sphinx) کا دماغ ہٹلر کا جب کہ جسم گرگٹ کا ہے جو حالات کے ساتھ ساتھ رنگ ہی نہیں، آنکھیں اور بیان بھی بدلتا رہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے دماغ میں نہ آئین کی گنجائش ہے، نہ قانون کی، نہ انسانیت اور نہ ہی اخلاقیات کی، صرف تکبر، انا، ضد اور مکاری بھری ہے جو کمرے میں تاحیات ایکسٹنشن کی آفر کرتا اور باہر میرجعفر کے نعرے لگاتا ہے، جلسے میں امریکا پر الزام لگاتا، پھر معافی مانگ کر امریکا میں لابی کمپنیاں بناتا ہے

۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ سیاستدانوں سے بات سیاستدان اور جمہوری شخص کرتا ہے، اصل میں تلاش "کاندھے” اور "بیساکھی” کے سہارے کی ہے جو اب میسر نہیں، آر ٹی ایس کی معاونت کی التجا ہے، فارن فنڈنگ، ٹیریان، 190 ملیں پاؤنڈ، القادر ٹرسٹ جیسی چوریاں، ڈاکے اور جرائم سے نجات کا این آر او درکار ہے لیکن یہ طلسماتی سہولیات اب دستیاب نہیں لیکن پوچھنا یہ تھا کہ آدھا حملہ کیسے ہوتا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker