اہم خبریںتازہ ترین

شہریوں کے خفیہ مالیاتی ڈیٹا کی چوری میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کا کراچی میں غیرقانونی کال سینٹرز پر چھاپے

کراچی(آئی پی ایس) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)سائبر کرائم سرکل نے کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ میں واقع دو کال سینٹرز پر چھاپوں کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گزشتہ روز ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان شہریوں کے کریڈٹ کارڈز کے خفیہ مالیاتی ڈیٹا کی چوری میں ملوث ہیں۔گرفتار ملزمان میں ضیغم جاوید، صائم اور اویس عالمگیر شامل ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان خود کو بینک ملازم ظاہر کر کے سپوفنگ کال کرتے تھے، ملزمان امریکی شہریوں کو کال کر کے خفیہ ڈیٹا تک رسائی حاصل کرتے، ملزمان امریکی شہریوں کو جعلی کال کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔ترجمان کے مطابق ملزمان نے امریکی شہریوں کا ڈیٹا سوشل میڈیا کے ذریعے خریدا، کریڈٹ کارڈ کا غلط استعمال کرتے ہوئے شہریوں کو شدید مالی نقصان پہنچاتے تھے، ملزمان امریکی شہریوں کے کریڈٹ کارڈز کو ذاتی خریداری کے لئے استعمال کرتے تھے۔ ملزمان سے ڈیجیٹل گیجٹس برآمد کرکے دو مقدمات درج کر لئے گئے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker