تازہ ترینپاکستان

شاہراہ کاغان کو بابو سر ٹاپ تک ہلکی ٹریفک کیلیے کھول دیا گیا

بابو سر ٹاپ روڈ اکتوبر میں برفباری سے ٹریفک کیلئے بند ہوگئی تھی

مانسہرہ:ضلعی انتظامیہ مانسہرہ نے 6 ماہ کی طویل بندش کے بعد شاہراہ کاغان کو بابو سر ٹاپ تک ہلکی ٹریفک کیلئے کھول دیا۔
گزشتہ روزڈی سی مانسہرہ کا کہنا تھاکہ موجودہ موسمی صورتحال میں برفانی تودے گرنے اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے، روڈ مکمل صاف ہونے کے بعد ہرقسم کی ٹریفک کیلیے بحال کیا جائے گا۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیاح اورمقامی افراد فی الحال بابو سر ٹاپ سفر سے گریز کریں۔ یاد رہے کہ بابو سر ٹاپ روڈ گزشتہ سال اکتوبر میں برفباری سے ٹریفک کیلئے بند ہوگئی تھی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker