اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

اسلام آباد ہائی وے پر کاک پل کے قریب ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق

اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد ہائی وے پر کاک پل کے قریب ٹرک کی ٹکر لگنے سے کار کھائی میں جا گری، حادثے میں 2 فراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوئے۔

ترجمان ریسکیو نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی وے پر کاک پل کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس میں 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، تیزرفتار ٹرک نے 2 گاڑیوں کو ٹکر ماری، 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ترجمان ریسکیو کے مطابق ٹرک کی ٹکر لگنے کے باعث ایک گاڑی کھائی میں جاگری، امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker