تجارت

چین میں بڑی متحد قومی منڈی کی تعمیر میں ابتدائی ثمرات کا حصول

چین میں بڑی متحد قومی منڈی کی تعمیر میں ابتدائی ثمرات کا حصول

چین میں اس حوالے سے ابتدائی ثمرات حاصل کئے گئے، قو می کمیشن

بیجنگ ()
چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کی جانب سے ملک میں بڑی متحد قومی منڈی کی تعمیر کے حوالے سے پالیسیوں پر بریفنگ دی گئی۔پیر کے روز چین کے قومی کمیشن برائے ترقی و اصلاحات کے نائب سربراہ لی چھون لین نے کہا کہ گزشتہ ایک سال سے بھی زیادہ عرصے میں چین کے مختلف محکموں اور علاقوں نے متعدد ایسی پالیسیوں اور اقدامات میں اصلاحات، ترمیم اور منسوخ کیاہے جو متحد منڈی اور منصفانہ مسابقت کی راہ میں رکاوٹ بنے ہیں۔ حکومت نے جائیداد کے حقوق، منڈی تک رسائی ، منصفانہ مسابقت اور کریڈٹ کو بہتر بنانے سمیت دیگرشعبوں میں معاون پالیسیوں کا ایک سلسلہ جاری کیا ہے۔ اہم شعبوں میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے جن میں حصص جاری کرنے کے رجسٹریشن سسٹم میں اصلاحات کا جامع نفاذ، دیہی علاقوں کی اجتماعی ملکیت کی تعمیراتی زمینوں کو مارکیٹ تک رسائی کی آزمائش اور سیکنڈ ہینڈ کاروں کے دوسرے علاقوں میں اندراج پر پابندی کی پالیسی کا مکمل خاتمہ وغیرہ شامل ہیں۔
لی چھون لین نے کہا کہ چین میں بڑی متحد قومی منڈی کی تعمیر کے حوالے سے ابتدائی ثمرات حاصل کئے گئے ہیں ، جو ترقی کی توقعات کو مستحکم کرنے ، مارکیٹ کو قوت محرکہ فراہم کرنے ، لین دین کی لاگت کو کم کرنے اور ہموار گردش کو فروغ دینے میں مثبت کردار ادا کررہے ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker